اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئي آر آئي بی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب نے عالمی سطح پر ایسے نظریات پیش کئے ہیں جو مختلف شعبوں میں اپنائے جاسکتے ہیں۔ ڈاکٹر سرفراز نے آج افق ٹی وی چینل کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ اس چینل کا مقصد اسلامی انقلاب کے اھداف و مقاصد کی ترویج کرنا ہے۔ آئي آر آئی بی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی انقلاب تسلط پسندی اور ظلم و ستم کے خلاف ایک تحریک کا نام ہے کہ جس نے ایران سمیت علاقائی اور عالمی سطح پر نئے نظریات پیش کئے ۔ انہوں نے کہا کہ پریس ٹی وی میں مستقبل پر جو نگاہ رکھی جاتی ہے اس سے الگ طریقے سے افق ٹی وی چینل میں استفادہ کیا جانے کو اس چینل کا بنیاد ہدف قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے نظریات ایک نہایت اہم موضوع ہے۔ ڈاکٹر سرفراز نے کہا کہ افق ٹی وی چینل کے ذریعے انقلاب اور اسکی اقدار کی حفاظت، نیز انقلاب کو لاحق خطرات کا جائزہ مختلف پیرائے میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر نظام درہم برہم ہوگئے ہیں اور اب ہمیں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل پر استوار کوئي نظام دکھائي نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ روس نے عملا نیا اور مستقل نظام بنانے کی کوششیں شروع کردی ہیں جو عالمی سطح پر اپنے خاص اثرات مرتب کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائي سطح پر بھی اسلامی جمہوریہ ایران نہایت ممتاز اور مستحکم کردار کا حامل ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ کسی زمانے میں امریکہ، عراق و افغانستان میں موجود تھا اور طویل المیعاد پالیسیوں پر عمل کررہا تھا تاکہ علاقے پر قبضہ کرسکے، لیکن اسلام جمہوریہ ایران کے اقدامات اور موثر کردار کی وجہ سے امریکہ اپنے مقاصد میں بری طرح سے ناکام ہوگياہے۔ انہوں نے علاقے میں جاری دہشتگردی کو ایک طرح کی خانہ جنگي اور مذہبی جنگ سے تعبیر کیا تاہم انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں اور حکمت عملی بدولت، تکفیری عناصر کی یہ سازش ناکامی کے دہانے تک پہنچ گئي ہے۔
.......
/169